پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی رمضان ٹرانسمیشن کے بعد بولڈ لباس کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
رمضان المبارک کے دوران فضا علی نے ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کی جس میں انہوں نے اسلامی تعلیمات، نیکی، اخلاقیات اور دینی شعور پر روشنی ڈالی، وہ کئی مواقع پر شو کے دوران آبدیدہ بھی ہوئیں اور لوگوں کو نصیحتیں کرتی نظر آئیں۔
رمضان کے بعد فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک بولڈ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گلابی اور گرے رنگ کی جالی دار ساڑھی پہنے بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان کے گانے آنکھ پر پرفارم کرتی نظر آئیں، ویڈیو میں ان کے اسٹائل، بالوں کی ایکسٹینشنز اور میک اپ کو خوب سراہا گیا لیکن ساتھ ہی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کے دہرے رویے پر سخت اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رمضان میں جو اخلاقیات اور دین کی باتیں وہ کر رہی تھیں، وہ سب اب محض دکھاوا ثابت ہو رہی ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ تو یہ ہے ان کا اصل اور بھیانک چہرہ، ایک اور صارف نے کہا کہ رمضان میں تو یہ روتی تھیں، اسلام سکھا رہی تھیں، دوسروں کو طعنہ دے رہی تھیں اور اب خود ایسا کر رہی ہیں؟
اس کے علاوہ بھی کئی لوگوں نے فضا علی پر شدید تنقید کی۔