کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اس حادثے کے بعد کراچی میں رواں سال بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہو گئی۔
کراچی میں 104 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 85 ہو گئی۔