• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 3 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے میانوالی کالونی میں چھاپہ مار کرانتہائی مطلوب منشیات فروش یوسف عرف ڈنگا کو گرفتار کرکے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائر نیک محمد کو حب ریور روڈ سے گرفتار کر کے 210 گرام آئس، 190 گرام کرسٹل اور 25 گرام ویڈ برآمد ،پولیس کے مطابق ملزم حب چوکی مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش انعام الحق کو بسمہ اللہ چوک گلشن بہار سے گرفتار کر کے 574 گرام آئس برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق آئس کی مالیت تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہے،دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ فقیر کالونی میں ریاست کے اڈے سے منشیات حاصل کرتا ہے۔