کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمود آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 49سالہ راشد خان کو زخمی کردیا ، کیماڑی مجید کالونی میں اندھی گولی لگنے سے 30سالہ موسیٰ ولد فرمان اللہ زخمی ہوگیا ، سہراب گوٹھ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وارسے 30سالہ حلیم اللہ زخمی ہو گیا۔