• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی کے تحت پاکستان اور انٹرنیشنل طلبہ وطالبات کیلئے افتتاح بخاری شریف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ پاکستان و انٹرنیشنل کے طلبہ و طالبات کیلئے افتتاح بخاری شریف کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے کئی مقامات سمیت بنگلہ دیش، ماریشس، افریقہ، یو کے، ساؤتھ افریقہ، موزمبیق، نیپال، اٹلی، کینیا، امریکا، تنزانیہ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔