کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شارع فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے مقدمے میں ڈمپر ڈرائیور شفیق الرحمٰن کی ضمامت منظور کرلی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے، وکیل صفائی نے ملزم کی ضمانت کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔