• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پی آئی بی کے رکن کی تدفین میں رہنماؤں کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی کے سابق ٹاؤن ممبر ندیم اختر کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا، نماز جنازہ نعمانیہ مسجد بلاک 2گلستان جوہر میں ادا کی گئی،جس میں سینئر مرکزی رہنما و مرکزی کمیٹی کے رکن انیس احمد قائم خانی، مرکزی رہنما ارشاد ظفیر، زاہد منصوری، سید شاکر علی، انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین، پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی افتخار عالم، رکن سندھ اسمبلی انجینئر محمد عثمان،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔