• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قاتل گرفتار کئے جائیں، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے ا یرانی حکومت سے پاکستانی مزدوروں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا، فیڈریشن کے کارکنوں نے پیر کو یہاں ایران میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی۔