• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45سالہ خاتون سمیت 3افراد مختلف حادثات میں جاں بحق

لاہور،چوہنگ(کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں 45سالہ خاتون سمیت 3افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹان ، جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا،متوفیہ کی شناخت 45سالہ حنیفہ بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ رانا ٹان کی رہائشی تھی۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔ سندر، ملتان روڈ پر موٹر سائیکل سوار سڑک پر پڑے پتھر سے سلپ ہو کر گیا ، اینٹوں سے بھرے ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، متوفی کی شناخت 40سالہ شاہد اقبال کے نام سے ہوئی جو کہ ننکانہ کا رہائشی تھا، پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع پنجاب سوسائٹی میں شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گر کر 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص درخت پر چڑھ کر شہد کا چھتہ اتار رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے گرا اور موت واقع ہوگئی۔