لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور 1533 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 357 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، 9546 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 36 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 147 اشتہاری، 65 عدالتی مفرور اور 27 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔