لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں شہزاد سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,اسلام پورہ میں ضمیر سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،نواں کوٹ میں صفدر سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں اختر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں توقیر سے 1لاکھ 10 روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نشترکالونی اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ لوہاری جنوبی چھا ؤنی اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔