• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاجی دھرنا چیئرنگ کراس پر جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت کی جانب سے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کی نجکاری کے اعلان کے خلاف گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاجی دھرنا بدستور چیئرنگ کراس مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے جاری ہے جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہیلتھ پروفیشنلز حکومتی فیصلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جس میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی تعداد موجود ہے سوموار کے روز بھی احتجاجی دھرنے میں مختلف تنظیموں کے رہنماؤں وکلاء تاجروں اور کسانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے ہیلتھ پروفیشنلز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مطالبات کی حمایت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں کو نجی شعبہ میں دیکر عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم نہ کیا جائے ۔