• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیاں، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزمان گرفتار

تصاویر بشکریہ ایف آئی اے
تصاویر بشکریہ ایف آئی اے

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔

گارڈن سے گرفتار ملزم عبدالمجید کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے۔

بولٹن مارکیٹ سے گرفتار ملزم محمد عمران کے قبضے سے 37 لاکھ 68 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔

قومی خبریں سے مزید