• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے روس پر ڈرون حملے، اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ تباہ

— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین نے روس کی اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ پر ڈورن حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک بڑا دھماکا ہوا اور جنگ کی فرنٹ لائن سے تقریباً 700 کلو میٹر (435 میل) کے فاصلے پر آگ بھڑک اٹھی۔

رائٹرز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فضائی اڈے پر ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتیں کو بھی نقصان پہنچا۔

ایک اور ویڈیو میں صبح سویرے آسمان میں دھوئیں کا ایک بڑا غبار اٹھتا دکھائی دیااور ساتھ ہی آگ بھڑکتی ہوئی بھی نظر آئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں میں 10 روسی زخمی ہو گئے جبکہ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے یوکرین کے 132 ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکام نے یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی مداخلت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان 30 روزہ عارضی اور محدود جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 350 قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید