• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کا پاسپورٹآفس شیخوپورہ کا دورہ

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب الرحمٰن کی قیادت میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ٹیم نے شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس کا اچانک معائنہ کیا جہاں درجنوں کی تعداد میں ٹائوٹ اور ان کے ایجنٹ سادہ لوح شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کا ٹوکن جلد دلوانے کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے تھے اور فی ٹوکن 1500تا 2000روپے لیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کی آمد کی خبر پا کر بعض ملازمین کی ملی بھگت سے ٹائوٹوں اور ان کے ایجنٹوں کی دوڑیں بھی لگ گئیں اور ایک ایجنٹ بھاگتے ہوئے قریبی کالج کی دیوار سے ٹکرا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے اس صورت حال کے بارے میں فوری طور پر ڈی پی او شیخوپورہ کو آگاہ کر دیا۔
تازہ ترین