کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم کے بیان کہ مسلم نوجوان روزی روٹی کے لیے پنکچر لگانے کا کام کرتے ہیں، پر حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اگر بی جے پی اور اور آر ایس ایس وسائل صحیح استعمال کرتے تو نریندر مودی کو چائے نہ بیچنی پڑتی،اسد الدین اویسی۔انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کی حکومت کے سربراہ وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں ہفتے اپنے ایک خطاب کے دوران نئے متنازع وقف ترمیمی قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وقف املاک کا ایمانداری سے استعمال کیا جاتا تو مسلم نوجوانوں کو سائیکلوں کے پنکچر لگا کر اور ان کی مرمت کر کے روزی روٹی کمانے کی ضرورت نہ پڑتی۔