سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) غیر قانونی طور پر ورکنگ باونڈری پار کر کے انڈیاجانےکی کوشش کرنے والے کو رینجر زنے پکڑ لیا۔ تھانہ سبز پیر کے علاقہ اکھنور میں غیر قانونی طور پر ورکنگ باونڈری پارکرنے کی کوشش کرنے والے شخص وارث کو رینجرز کے گرفتار کرکے تھانہ سبز پیر کے حوالے کردیا۔ پولیس نے رینجر انسپکٹر بوٹا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر بارڈ کراس کرنے والے شخص وارث کا تعلق ظفروال کے علاقہ چک میر سے اور چالان مکمل کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔