صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث 53 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔