• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کے معاملے پر بھارت سینڈنگ اسٹیٹ ہی ہے: جسٹس محمد علی مظہر

----فائل فوٹوز
----فائل فوٹوز

سپریم کورٹ میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سماعت ہوئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت خواجہ حارث نے کہا ہے کہ ٹرائل میں رولز پر  عمل ہوا یا نہیں اس پر آج عدالت کو آگاہ کروں گا، آرٹیکل 36 کا تعلق غیر ملکی شہریوں سے ہے، فارن نیشنل کو قونصلر تک رسائی دی گئی ہے، اگر کوئی جرم کرتا ہے جس ملک سے وہ آئے گا اس ملک کو سینڈنگ اسٹیٹ کہیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ مطلب کلبھوشن آیا تو بھارت سینڈنگ اسٹیٹ کہلائے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سینڈنگ اسٹیٹ کے حوالے سے اسے اسٹیٹ شہری تصور کیا جائے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ مطلب بھارت مانے یا نہ مانے ہم کہیں گے کہ انہوں نے ہی بھیجا ہے، ویانا کنونشن کے مطابق کلبھوشن کے معاملے میں بھارت سینڈنگ اسٹیٹ ہی ہے۔

سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید