گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیکنکل ٹیم نے جی ٹی روڈ کی ناقص میٹریل سے تعمیر کی اعلی سطحی تحقیقات شروع کردی، ٹیم کے ارکان نے جی ٹی روڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مٹیریل کے نمونے حاصل کئے، ٹیکنیکل ٹیم اپنی انکوائری 7 روز میں مکمل کرکے اسکی رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کرے گی۔ یہ کارروائی شاہین آباد کے رہائشی شہری ریاست علی کی جانب سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور کو دی گئی درخواست پر شروع کی گئی ہے۔