• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کے معاملے کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔

ڈویژن بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی ساتھ دیکھ لیں گے۔

اس حوالے سے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویژن بینچ نے کیسز مقرر کرنے سے متعلق جوڈیشل آرڈر جاری کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید