• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: گیس لیکیج سے دھماکا، 3 کم سن بچیوں سمیت 4 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں موڑا دیال میں پیش آیا۔

حادثے میں 3 کم سن بچیوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید