وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات ہوئی، مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔