٭ خوش رہنا چاہتے ہو، تو دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش کرو۔
٭ سچّا دوست اُسی وقت ملتا ہے کہ جب انسان خود کسی کا سچّا اور اچّھا دوست ہو۔
٭ دوست کو اپنے حالات کے بارے میں اُتنا ہی بتاؤ کہ اگر دشمن بھی بن جائے، تو تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔
٭جو اپنے دوست کو بُرائی سے باز نہیں رکھ سکتا، وہ دوستی کے قابل نہیں۔
٭ لوگوں سے اِس طرح ملو کہ اگر مَر جاؤ، تو تمہیں یاد رکھیں اور اگر زندہ رہو، تو تمہاری رفاقت کے مشتاق ہوں۔
٭ آزمائے ہوئے کو مزید آزمانا جہالت ہے۔
٭ حقیقی دوست وہ ہے، جو تمہیں تمہاری کوتاہیوں سے آگاہ کرے۔
٭ پرہیزگاری سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔
٭ زندگی ایک ایسے پُھول کی مانند ہے، جس کے چاروں طرف کانٹے ہی کانٹے ہیں۔
٭ غریب وہ ہے، جس کا کوئی دوست نہیں۔
٭جو چاہے پہنو، بشرطیکہ گھمنڈ اور اسراف نہ ہو۔ (ڈاکٹر اطہر رانا، فیصل آباد)