• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ویسٹ فروخت کرنے کی کوشش تین افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے)راولپنڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ سفیراور انسپکٹر امان اللہ نے ٹاہلی موہری لین نمبر 8 کے ایک پارکنگ ایریا پر چھاپہ مارکر نجی کلیننگ کمپنی کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کےمختلف ہسپتالوں سے جمع ضائع شدہ میڈیکل ویسٹ کو فروخت کرنےکی کوشش کرنے والےتین افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑے لیا۔گرفتار ملزمان میں نجی کلیننگ کمپنی کا ملازم ،ڈرائیور ریحان، شاہ محمد اور سردار حسین شامل ہیں، جو ہسپتالوں سے اکٹھا کیا گیا خطرناک میڈیکل ویسٹ غیرقانونی طور پر فروخت کر رہے تھے۔ ان کے خلاف تھانہ سول لائینز میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔ای پی اے نے نجی کلیننگ کمپنی کو بھی باقاعدہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سنگین غفلت اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر جواب طلبی کی جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید