اسلام آباد (نامہ نگار) الجزائر 28 سے 30 مارچ 2026 تک براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ گلوبل افریقہ ٹیک 2026 کی میزبانی کرے گا۔ وزارتِ ڈاک و مواصلات کے مطابق ایونٹ کا مقصد افریقہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا، فائبر آپٹک، سیٹلائٹ اور سب میرین نیٹ ورکس کے انضمام کے ذریعے براعظم کو جدید مواصلاتی نظام سے جوڑنا ہے گلوبل افریقہ ٹیک 2026 میں 45 ممالک سے 5 ہزار سے زائد شرکا، 50 کے قریب وزرا، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور ماہرین شرکت کریں گے۔