اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود آئیسکو بورڈ ممبران رانا عبد الستار ڈاکٹر امتیازاحمد، شاہد فاروق اور انجنیئر فیضان علی نے آئیسکو کے پہلے جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر کا آئیسکو ہیڈ آفس میں افتتاح کر دیا. ڈاکٹر طاہر مسعود چیرمین آئیسکو نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن پر عمل کرتےہوئے ہم ایک ایسے کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں جہاں معزز صارفین کو بجلی سے متعلقہ تمام سہولیات جیسے کے بل کی اقساط مقررہ تاریخ میں توسیع بل درستگی سمیت سب سے بڑھ کر بجلی کے نئے کنکشن کا حصول بھی ممکن ھو گا۔