• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،پرانی گوالمنڈی میں پانی کی شدید قلت ،رہائشیوں کا احتجاج کا اعلان

راولپنڈی (جنگ نیوز) پرانی گوالمنڈی کے رہائشیوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ والوں نے کہا تھا کہ 10 دن بعد پورا پانی دیا جائیگا آج 12 دن ہوگئے ہیں پرانی گوالمنڈی راولپنڈی میں رمضان المبارک میں پانی کی شدید قلت کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کمہار گلی،کترانی گلی اور نمکو گلی کے رہائشی پانی کی شدید قلت کے باعث اذیت کا شکار ہو گئے۔ شہری روزہ رکھ کرمقامی بور پر لمبی لمبی قطاروں کے باعث پانی بھرنے کے دوران لوگ آپس میں جھگڑتے بھی ہیں۔ رہائشیوں نے کہا کہ اگر پانی کی سپلائی بحال نہ کی تو ہم احتجاج کرینگے اور روڈ بھی بلاک کردینگے۔ انہوں نے اسٹیشن کمانڈر اور کینٹ بورڈ راولپنڈی حکام سے اپیل کی کہ پانی کی سپلائی فوری بحال کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید