آئی پی ایل 2025ء کا وہ دلچسپ لمحہ بھی سامنے آیا جب ویرات کوہلی نے پریتی زنٹا کو اپنے بچوں ومیکا اور اکائی کی تصویریں دکھائیں۔
رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل 2025ء کے رائیولری ویک میں پنجاب کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی، یہ میچ 20 اپریل کو چندی گڑھ کے ملانپور اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بینگلورو نے اپنی پہلے میچ میں پنجاب کے ہاتھوں ہونے والی 5 وکٹوں کی شکست کا بدلہ چکا دیا۔
میچ کے بعد پنجاب کنگز کی شریک مالک اور معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے میدان میں ویرات کوہلی سے ملاقات کی، ان دونوں کے درمیان چند خوش گوار لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی اپنے موبائل فون پر پریتی زنٹا کو اپنے بچوں، ومیکا اور اکائی کی تصاویر دکھا رہے ہیں، تصویریں دیکھتے ہوئے پریتی کے چہرے پر خوشی اور محبت بھری مسکراہٹ نمایاں تھی۔
ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے علاقے ٹسکنی میں شادی کی تھی، ان کے 2 بچے بیٹی ومیکا اور بیٹا اکائی ہیں۔