ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کی جانب سے پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں، سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔