• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز شریف

حمزہ شہباز---فائل فوٹو
حمزہ شہباز---فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، رکنِ قومی اسمبلی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا، برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔

حمزہ شہباز نے بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے، یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، وزیرِ اعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے قومی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

 حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کو دو ٹوک اور متناسب پیغام دیا ہے، بھارت کو بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی روش ترک کرنا ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید