• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام میں ہلاک افراد کے لواحقین بھارتی وزیر پر برس پڑے

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مارے گئے افراد کی لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچنے پر لواحقین بھارتی وزیر پر برس پڑے۔

مقبوضہ کشمیر میں قتل ہونے والے شخص کی بیوہ نے تعزیت کے لیے آنے والے وزیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تمہارے پاس تو وی آئی پی گاڑیاں ہیں، تمہاری زندگی اہم ہے، مگر ٹیکس دینے والوں کی فکر نہیں۔

بیوہ نے کہا کہ پہلگام میں سیکیورٹی اہلکار اور میڈیکل یونٹ کیوں نہیں تھا؟

اس کے علاوہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی پارس جین نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ 25 سے 30 منٹ جاری رہی اور کوئی سیکیورٹی اہلکار مدد کو نہ آیا۔

امیت شاہ کا پہلگام میں سیکیوٹی نہ ہونے کا اعتراف

دوسری جانب بھارت کے وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ واقعے کے روز اُس علاقے میں سیکیورٹی نہیں تھی۔

امیت شاہ کے مطابق دہشت گردوں نے کوئی کمیونیکیشن آلات استعمال نہیں کیے۔

بھارتی فوجی سربراہ جنرل اوپندرا کا دورۂ مقبوضہ کشمیر

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندرا آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل اوپندرا لائن آف کنٹرول پر آپریشنل صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔ 

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید