ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوہاری گیٹ پولیس کو رفیق نے بتایا کہ ملزم ضیا الرحمن نے 25لاکھ کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا ،اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج ۔پولیس نے شہریوں سے جال سازی اور دھوکہ دہی کرتے ہوئے لاکھوں سے محروم کرنے کے الزام میں تین افراد نامزد دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس تھانہ راجہ رام کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام آئس برآمد، مقدمہ درج،پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔