خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں 70 فیصد ہاتھ بھارت کا ہے۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارڈر کی صورتِ حال خراب ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے سے مکر گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا گیا، بھارت اپنے گند کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اچھے بچوں کی طرح کام کر رہے ہیں، اسلام آباد سے جو ڈیوٹی لگتی ہے وہ پوری کرتے ہیں۔