• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کہا پانی بند کریں گے الٹا پانی کھول دیا، کھئیل داس کوہستانی

کھئیل داس کوہستانی فوٹو فائل
کھئیل داس کوہستانی فوٹو فائل

وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کہا کہ پانی بند کریں گے لیکن الٹا پانی کھول دیا، بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔

کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ اپنی سیاست کیلئے جنگی عزائم اور مذہب کا استعمال مودی کا طرز عمل ہے، اس نے بھارت کو بند گلی میں کھڑا کر دیا ہے۔

کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان کیں، جعفر ایکسپریس میں ہمارے 28 شہری شہید ہوئے، ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں لیکن ہم نے الزام نہیں لگایا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور آج بھی کھلا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید