• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے، جس کے باعث وہ پریشان ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید