رحیم یار خان میں غنڈہ گرد عناصر نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقع آب حیات کے نواحی علاقے چک 52 پی میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔