• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی توجہ طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے: وزیرخزانہ

محمد اورنگزیب---فائل فوٹو
محمد اورنگزیب---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی توجہ اب طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی۔

اعلیٰ سطح پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو اُجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراطِ زرمیں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، کرنسی استحکام، مالی سرپلس اہم کامیابیاں ہیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اپنے حجم، آبادی اور تذویراتی اہمیت کے اعتبار سے اہم ہے، پاکستان کو کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

 رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سفارت کاری کو موقع دیا جانا چاہیے، پاکستان کی بھرپور توجہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر مرکوز ہے۔

قومی خبریں سے مزید