• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کئی مقامات پر شدید گرمی، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان


سندھ کےکئی مقامات میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے مئی کے  پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

اس سسٹم کے کچھ اثرات سندھ میں بھی بارش کی صورت میں ہوسکتے ہیں، جس کے سبب 2 سے 3 مئی کے دوران سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید