• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید