چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا۔
مولانا عبد الخبیر آزاد نے قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں قوم متحد ہے اور ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔