لاہور(خبر نگار) ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس ہوئی ،جس میں تمام مکاتب فکر کےعلماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، آخر میں ایڈیشنل کمشنر لاہورعبدالسلام عارف،ڈی آئی جی لاہو ر فیصل کامران نے بھی خطاب کیا۔