• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ملتان موٹروے پر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق افراد میں بچی اور خاتون شامل ہیں، بس کراچی سے علی پور جارہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید