• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین

مریم نواز — فائل فوٹو
مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عالمی یوم مزدور پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کان کنوں اور کارکنوں کی صنعتی خدمات کو سراہا اور عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے کان کن اور ورکرز 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے، بینک کارڈ کے ذریعے ورکر کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13 دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور اور سرگودھا میں 50، 50 بیڈز کے سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کےلیے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کا سوشل سیکیورٹی اسپتال بنائیں گے۔ ورکرز کے لیے 3 شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سینٹر بنائیں گے۔ لاہور میں محنت کشوں کےلیے اپنی نوعیت کا پہلا 200 بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز 2 بنائیں گے، فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کےلیے 300 ڈے کیئر سینٹر بنارہے ہیں، پہلی مرتبہ پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا  ہے کہ ورکرز کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید