امریکی مسافر طیارے کے کاک پٹ میں خاتون کے گھنسے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ 24 اپریل کو برازیل کے شہر ساؤ پالو سے نیو یارک جانے والی امریکن ایئر لائنز کی پرواز 950 میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے روکنے کے دوران وہ نیچے بھی گری۔
اس موقع پر ایک اور شخص کو طیارے میں ہی پرتگالی زبان میں چیختے ہوئے بھی دیکھا گیا، بعدازاں خاتون اور مرد دونوں کو فلائٹ سے باہر نکال دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کے بعد طیارہ کچھ دیر بعد دوبارہ روانہ ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ امریکی مسافر طیاروں میں بدنظمی کے واقعات ہوچکے ہیں۔