• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں امداد پہچانے والے فریڈم فلوٹیلا کی کشتی پر اسرائیلی ڈرون حملہ


3 ماہ سے جاری غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریڈم فلوٹیلا کے کارکنان کی کشتی پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالٹا کے قریب کیے گئے حملے کے بعد کشتی میں آگ لگ گئی، مدد کے لیے کشتی نے ایس او ایس کالز بھی کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی کارکنان کی کشتی کھلے سمندر میں لنگر انداز ہوگئی۔

غزہ میں امداد کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہونے سے بھوک بالخصوص بچوں میں خوراک کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔

ادھر غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں، البریج کیمپ پر ہونے والے تازہ حملوں میں کم ازکم 7 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریں اثناء یمن سے اسرائیل پر ایک اور بیلسٹک میزائل داغا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے میزائل تباہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید