مقبوضہ کشمیر میں 2 کشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کی خواہش اور کوشش کے مطابق کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے۔
بھارتی صحافی نے کشمیری خواتین سے سوال کیا کہ کشمیر میں دہشتگرد حملہ ہوا، اس کا آپ کو پتہ ہے؟ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں، کشمیر ایک ہے۔
اس پر کشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کو جواب دیا کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں، کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے۔
بھارتی صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کشمیر بھارت میں ہے اور کشمیر بھارت کا ہے اور بھارت ماتا کی جے بولیے۔
اس پر کشمیری خاتون نے کہا کہ نہیں! کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے، ہم بھارت ماتا کی جے نہیں بولتے۔
اس پر صحافی نے کشمیری خواتین سے سوال کیا کہ کیوں نہیں بولتے؟ جس پر کشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کو جواب دیا، 'ہم مسلمان ہیں، ہم یہ نہیں بول سکتے۔'
بعدازاں بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارت میں سکھ، ہندو، مسلمان اور سب قومیں ہیں، کشمیر بھارت کا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت بھی آپ کا ہے، بھارت ماتا کی جے کہیے۔
جب خواتین نے اسکی بات نہیں مانی تو بھارتی صحافی کشمیری خواتین سے تکرار پر اتر آیا اور کہنے لگا کہ کشمیر بھارت کا ہے اور کشمیر بھارت کا ہی رہے گا۔
اس پر کشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کو جواب دیا کہ کشمیر الگ ہے اور ہندوستان الگ ہے۔