• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 بدھ کے روز جامعہ کراچی میں ٹوٹنے والی پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے سے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق 84 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت کا کام 4 روز سے جاری ہے۔

گذشتہ روز سی او او واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان نے مرمتی کام کا جائزہ لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پانی کی لائن پرانی ہونے کے باعث بار بار یہ لائن ٹوٹتی ہے۔

اسداللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ مرمت کے دوران پی آر سی سی لائن کی جگہ ایم ایس پائپ نصب کیا جا رہا ہے اور پائپ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد پانی کی ترسیل معمول پر آجائے گی۔

 مرمتی کام کے دوران جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیرشاہ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی 4 دن سے مکمل طور پر معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ بدھ کے روز جامعہ کراچی سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی تھی جس کے باعث جامعہ کراچی تالاب کا منظر پیش کر رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید