بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رکن پارلیمنٹ چرنجیت سنگھ چنی نے نریندر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ بھارت نے پاکستان میں کہاں سرجیکل اسٹرائیک کی ہے؟
چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ پاکستان پر اسٹرائیک میں کتنے لوگ مارے گئے، کچھ معلوم نہیں، بھارت میں بم گرایا جائے تو کیا پتہ نہیں چلے گا؟
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کہتی ہے سرجیکل اسٹرائیک کی، ہم نے پاکستان پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک ہوتے نہیں دیکھی، مودی سرکار پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت پیش کرے اور بتائے کہ پہلگام حملے کے ذمےدار کون ہیں؟
کانگریس رہنما کے بیان پر مودی کی جماعت بی جے پی برہم ہوگئی اور ان کے بیان کو پاکستان کی حمایت قرار دے دیا۔