• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل 200 فلسطینی صحافی شہید اور 180 گرفتار کرچکا ہے، اعداد و شمار

اسرائیلی حملوں میں 200 فلسطینی صحافی شہید ہوچکے جبکہ 180 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی اور انسانی حقوق ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں اعداد و شمار پیش کردیے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں 200 فلسطینی صحافی شہید اور 180 صحافی گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ 49 فلسطینی صحافی اب تک اسرائیل کی حراست میں ہیں۔

مشترکہ بیان میں مزید بتایا گیا کہ فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا، ہمیشہ سے قابض فورس کی پالیسی رہی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ غزہ جنگ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل عام آپریشن میں غیرمعمولی اندازمیں اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید